نیشنل آرچری چیمپئن شپ پندرہ جنوری سے پشاور میں شروع ہوگی!

پشاور: نیشنل آرچری چمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا کے ٹرائلز آج قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہونگے جس میں صوبے کے تمام مرد وخواتین آرچر شرکت کرسکتے ہیں ، صدر خیبرپختونخوا آرچری ایسوسی ایشن سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل آرچری چیمپئن شپ جو کہ پندرہ جنوری سے پشاور میں شروع ہورہی ہے کیلئے خیبرپختونخوا کے اوپن ٹرائلز آج گیارہ جنوری قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہونگے جس میں صوبے کے تمام اضلاع کے میل وفمیل کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں ٹرائلز صبح گیارہ بجے شروع ہونگے جس کے لئے سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین صوبائی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عاصم شیراز ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں اصغر اور اسد شامل ہونگے ۔ ٹرائلز میں چھ رکنی ٹیم کا انتخاب کیاجائے گیا ۔جس میں تین میل اور تین فمیل شامل ہونگے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں