بھارتی ریاست اترپردیش میں شدید سردی سے مزید ہلاکتیں

loading...

نئی دہلی : بھارت کی ریاست اترپردیش میں شدید سردی سے مزید40افراد ہلاک ہوگئے جس سے ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 143ہوگئی ہے،ادھر بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ سردی کی موجودہ لہر آئندہ کئی روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں کانپور، فتح پور، مراد آباد، رام پور، اعظم گڑھ، غاری پور اور دیگر اضلاع میں ہوئی ہیں۔اترپردیش کی حکومت نے بیشتر اضلاع میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں۔ اس دوران دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اترپردیش کے بارہ بانکی میں ایک 6 سالہ بچہ سکول میں سردی سے لقمہ اجل بن گیا۔ادھربھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر آئندہ کئی روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں