ہالی وڈ فلم’’ ٹیگ‘‘15جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس
loading...

فلم کے پریمیئرمیں اسٹار کاسٹ نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھادیں

لاس اینجلس: لاس اینجلس میں کیا گیا کامیڈی کا تڑکا لگی ہالی وڈ فلم’’ ٹیگ‘‘15جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گزشتہ روز لاس اینجلس میں فلم کے پریمیئر کا اہتمام کیاگیا جس میں اسٹار کاسٹ نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھادیں۔

ٹیگ حقیقی داستان پر مبنی فلم ہے جس میں نوجوانوں کا ٹولہ مل کر کھیلتا ہے بچپن کے کھیل کو اور کرتا ہے ملک بھر میں سفر فلم میں جون ہام، جرمی رینر، لیزلی بیب، ایڈ ہیمس اور اسلا فشر نمایاں کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

لاس اینجلس میں سجے فلم کے ورلڈ پریمیئر ایونٹ میں بھی بھرپور اندازمیں شریک ہوئے ۔ تشہیری تقریب میں خاص طور پر مدعو کیا تھا اصلی گینگ کے ان ممبرز کو بھی جو اب تک کھیلتے ہیں یہ کھیل جبکہ کامیڈی سے بھری مزے دار مووی 15 جون کو سنیماؤں میں آرہی ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مسلم لیگ (ن) کے دور میں بلوچستان میں سب سے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ،عبدالقادر بلوچ

اپنا تبصرہ بھیجیں