پاکستان اور رشیااسپورٹس سرگرمیوں کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں ، قونصل جنرل رشیا

رشیااسپورٹس

کراچی:مقامی فٹبال کلبز کے وفد کی رشین قونصل جنرل سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق فٹبال کلب کراچی کے بانی و صدر حمزہ فاروق کی قیادت میں وفد نے رشین قونصل جنرل الیکسنڈر جی خوزین سے ملاقات کی اس موقع پر مارٹا وومن فٹبال کلب کے بانی و صدر رئیس خان اور سینئر نائب صدر نصرت واحد بھی موجود تھیں ۔

وفد نے فٹبال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی قونصل جنرل رشیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور رشیا دیگر شعبوں کے ساتھ اسپورٹس کیلئے مشترکہ طور پر کام کر سکتے ہیں

loading...

فٹبال کلب کراچی کے صدر حمزہ فاروق نے کلچرل ٹریڈ اینڈ اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشیا اور پاکستان کے مقامی فٹبال کلب کے وزٹ فٹبال سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں ملک میں فٹبال کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مارٹا وومن فٹبال کلب کے بانی و صدر رئیس خان نے قونصل جنرل کو بتایا کہ ایم ڈبلیو ایف سی کا قیام 2011میں عمل میں لایا گیا ۔

اپنی مدد آپ کے تحت فٹبال ٹورنامنٹس کے انعقاد اور وومن کھلاڑیوں کی پروفیشنل کوچز کے ذریعے تربیت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  عامر خان کا بیان سامنے آگیا وہ پاکستان آرہے ہیں یا نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں