عام انتخابات میں ایک منٹ کی تاخیر بھی قبول نہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد

انتخابات
loading...

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ایک منٹ بھی تاخیرنہیں ہو نی چاہیے ‘کر پٹ حکومت سے قوم کو چھٹکارہ مل چکااب عوامی عدالت کا فیصلہ 25جولائی کو عمران خان کے حق میں آئیگا

آئین وقانون کی حکمرانی اور کر پشن کے خاتمے میں سپر یم کورٹ آف پاکستان کا تاریخی کردار ہے ‘لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا دعویٰ کر نیوالی (ن) لیگی حکومت قوم کے سامنے آج بے نقاب ہو چکی ہے ‘تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر یں گی ۔

وہ اپنے انتخابی حلقے این اے 125 میں افطار ڈنر سے خطا ب کر رہی تھی ، انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر یں ہم سب نے ملکر عمران خان کا وزیر اعظم بننا ہے اور ملک کو کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پانچ سالہ حکومت ملک اورقوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں رہی ہے اورکر پٹ حکومت کے خاتمے پر پاکستانی قوم خوش ہیں او ر اب پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کوووٹ دیں کیونکہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی معنوں میں ملک تبد یلی لیکر آئیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملکی دولت لوٹنے والوں سے نہ صرف پائی پائی وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائیں گی بلکہ کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں کو آئین وقانون کے مطابق ہمیشہ کیلئے نشانہ عبر ت بنائیں گی تاکہ آئندہ کسی کو کر پشن اور لوٹ مار کر نے کی جرات نہ ہوسکے ۔

مزید پڑھیں۔  پریانکا چوپڑاروہنگیا کے مسلمان بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں