گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے چھ نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا

پنجاب

لاہور :پنجاب کی چھ رکنی کابینہ کے ارکان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید نے تقرری سے متعلق نوٹیفیکیشن پڑھ کے سنایا۔حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء میں شوکت جاوید ،احمدوقاص ریاض،ظفر محمود، ضیاء ایچ رضوی،ڈاکٹر جواد ساجد خاں اورانجم نثارشامل ہیں۔

loading...

حلف برداری کی اس پر وقار تقریب میں نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، صوبائی سیکرٹریز، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد، ایئر فورس کے کموڈور شعیب خاں اور دیگر عمائدین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے نگران وزیر اعلی پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملکی صورت حال ، بروقت انتخابات کو یقینی بنانے ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اورنج لائن تاخیر کے باوجود پھر آگئی ،تکلیف میں ہیں پھر نیازی ، زرداری ،وزیراعلیٰ پنجاب

اپنا تبصرہ بھیجیں