انٹربینک میں پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 119.84 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی

انٹربینک

کراچی :انٹربینک میں پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کی شرح مبادلہ 119.84 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی اور اس میں دن کے دوران بالترتیب 117.00 روپے اور 121.50 روپے فی ڈالر کی پست اور بلند شرح دیکھی گئی۔

اس تبدیلی کی بنیاد انٹربینک مارکیٹ میں زر مبادلہ کی طلب و رسد کا فرق ہے۔مارکیٹ پر مبنی یہ ایڈجسٹمنٹ ملک کے بیرونی توازن ادائیگی کی صورت حال کا عکاس ہے جو بڑے تجارتی خسارے کی بنا پر دبا میں ہے۔ برآمدات کی مسلسل نمو (جولائی تا اپریل مالی سال 18 میں 13.3 فیصد) اور ترسیلات میں کچھ اضافے کے باوجود بڑھتی ہوئی درآمدات نے مالی سال 18 کے پہلے دس ماہ میں جاری کھاتے کے خسارے کو 14 ارب ڈالر تک پہنچا دیا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے خسارے کی سطح سے 1.5 گنا زیادہ ہے۔

loading...

اسٹیٹ بینک کا نقطہ نظر یہ ہے کہ شرحِ مبادلہ میں مارکیٹ پر مبنی اس رد و بدل کے ساتھ دیگر حالیہ پالیسی اقدامات کی بنا پر توقع ہے کہ بیرونی کھاتے کے عدم توازن کو قابو میں لانے میں مدد ملے گی، جس سے مجموعی طلب کم ہو گی اور غیر قرضہ جاتی رقوم کی آمد کے امکانات کو سہولت ملے گی۔اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کی منڈیوں پر مسلسل کڑی نظر رکھے گا اور مالی منڈیوں میں استحکام کو یقینی بنانے اور سٹے بازی کے دباو کے خاتمے کے لیے تیار ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ایس ایل کی ٹیم پشاورزلمی کے کھلاڑی تمیم اقبال کی فائنل میں شرکت کے امکانات معدوم ہونے لگے

اپنا تبصرہ بھیجیں