آج آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی

جولائی11 بدھ

برج حمل
جولائی11 بدھ۔ سفر کرنا مفید رہے گا۔ اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کر لینا بہتر رہے گا۔ نئے مالی منصوبے بنا سکیں گے۔ قوت ارادی بڑھے گی۔ آرام کیلئے وقت نکالنا ضروری ہے۔شکوک و شبہات کا بھی اندیشہ ہے۔

برج ثور
جولائی11 بدھ۔ گھریلو معاشی حالت بہتر بنانے میں کوشاں رہیں گے۔ اخراجات بڑھنے کا امکان ہے۔ کاروباری ساکھ متاثر نہ ہونے دیں۔ کام کاج میں توجہ دیں۔ سیر و تفریح کا موقع ملے گا۔

برج جوزا
جولائی11 بدھ۔ شراکتی کام میں حصہ لینا مفید رہے گا۔ حلقۂ احباب کی وساطت سے سماجی زندگی میں عزت و توقیر، عزیز و اقربا سے مادی فوائد اور دوسروں کے تعاون سے اہم کام مکمل کر سکیں گے۔

برج سرطان
جولائی11 بدھ۔ مالی لحاظ سے حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ ترقیاتی کاموں میں رجحان ہو گا۔ آپ کی محنت و توجہ ترقی و کامیابی کی راہ ہموار کرے گی۔ گھریلو امور میں خاص توجہ دیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

برج اسد
جولائی11 بدھ۔ شراکتی کام کے سلسلے میں شریک کار کے بعض مشوروں پر عمل کرنا مفید رہے گا۔ مالی معاملات میں ایک دوسرے سے مشورہ ضروری ہے۔ فریقین کے مابین شکوک و شبہات کا ازالہ ہو سکے گا۔

برج سنبلہ
جولائی11 بدھ۔ اپنے ساتھی کے ساتھ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہونے موقع ملے گا۔ عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کیساتھ وراثتی و کاروباری امور پر اہم مذاکرات ہو سکیں گے۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔

loading...

برج میزان
جولائی11 بدھ۔ آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔ آپ اپنے مثبت خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ کام کی زیادتی کیوجہ سے مصروف رہیں گے۔ نئی سرمایہ کاری کرنا منفعت بخش رہے گا۔

مزید پڑھیں۔  آج آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

برج عقرب
جولائی11 بدھ۔ آپ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپکی سوچ اور نظریات میں جدت آئے گی۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ گھریلو امور میں بہتری آئیگی، کاروباری پوزیشن تسلی بخش ہو گی۔

برج قوس
جولائی11 بدھ۔ گھریلو امور میں مصروف رہیں گے۔ بعض معاملات حسب منشاء طے پائیں گے۔ گھریلو امور میں دلچسپی رہے گی۔ ضروریاتِ زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

برج جدی
جولائی11 بدھ۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے، بعض امور میں جذباتی ہونیکی کوشش نہ کریں۔ جذباتی امور میں غفلت نہ برتیں۔ خاص کر شریک کار یا اہلخانہ کیساتھ ٹھنڈے دماغ سے پیش آئیں۔

برج دلو
جولائی11 بدھ۔ آپ کاروبار میں سنجیدگی اختیار کریں۔ اپنی طرز زندگی میں سادگی اپنائیں۔ ورنہ مالی تنگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ فنکارانہ صلاحیتوں کا برملا اظہار ہو سکے گا۔

برج حوت
جولائی11 بدھ۔ اچھی خبر ملے گی۔ سفر کا پروگرام بنے گا۔ صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ آپ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ مختلف امور میں تجربات کی بنا پر کامیابی ملے گی۔سفر پیش آنیکا امکان ہے۔
———————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں