امریکی صدر ٹرمپ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالوورز کے حامل

صدر ٹرمپ

ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد اکتوبر 2017ء میں 5.2 کروڑ اورپوپ فرانسس کے فالوورز کی تعداد 4.7کروڑ تھی
صدر ٹرمپ کے ٹویئٹر کی تعداد 53.4میلن

واشنگٹن :   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر امریکی صدر ٹرمپ کو پوپ فرانسس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی برتری حاصل ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی سربراہ ہیں۔ یہ بات میڈیا اور تعلقات عامہ سے متعلق کمپنی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتائی۔

 اس رپورٹ کوٹوئیبلومیسی کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹ کی معلومات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اکتوبر 2017ء میں 5.2 کروڑ فالوورز کے ساتھ ٹوئیٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے عالمی سربراہ بن گئے۔ پوپ فرانسس کو پیچھے چھوڑ دیا جن کے فالوورز کی مجموعی تعداد 4.7 کروڑ تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فہرست میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھارتی وزیراعظم ہیں۔

ان کے ذاتی اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 4.2 کروڑ جب کہ سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 2.6 کروڑ ہے۔یورپ میں برطانوی خاتون وزیراعظم ٹریزا مے سرفہرست ہیں جن کے سرکاری اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کے بعد فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں ہیں جن کے فالوورز کی تعداد مئی 2017ء میں صدر منتخب ہونے کے بعد تین گْنا بڑھ کر 30 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔

عرب ممالک میں سرفہرست شخصیت اردن کی ملکہ رانیا کے اکاؤنٹ کو 1 کروڑ سے زیادہ افراد فالو کر رہے ہیں۔ ان کے بعد دبئی کے حکمراں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 90 لاکھ ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کے بیان کی وجہ سے پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا ،انڈیا میں جشن منایاگیا ‘ابرا ر الحق

اپنا تبصرہ بھیجیں