فلوریڈا:پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ پکڑا گیا

فلوریڈا
loading...

مگرمچھ کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد مگرمچھ کو مقامی چڑیا گھر منتقل کردیاگیا

فلوریڈا:  امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ برآمد کرلیا جو امریکی تاریخ پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگر مچھ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی معلومات کے مطابق امریکی وائلڈ لائف ادارے کو فلوریڈا کے پبلک پارک میں مگرمچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ریسکیو اہل کاروں کی مدد سے امریکا کی تاریخ میں کسی عوامی مقام سے پکڑے گئے سب سے طویل اور بھاری مگرمچھ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ یہ مگرمچھ پارک کے گھنے درختوں میں چھپا ہوا تھا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق مگرمچھ کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد مگرمچھ کو مقامی چڑیا گھر منتقل کردیاگیا وائلڈ لائف حکام اور پولیس نے عوامی مقام پر خطرناک مگرمچھ کی موجودگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ میونسپلٹی ادارے نے بھی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

معلوم کیا جائے کہ وہ مگرمچھ کہاں سے آیا اور یہاں تک کیسے پہنچ گیا؟ایک وائلڈ لائف اہلکار کا کہنا ہے کہ اپنے 20 سالہ دور ملازمت میں اتنا طویل اور بھاری مگرمچھ نہیں دیکھا، اب تک زیادہ سے زیادہ 10 سے 12 فٹ لمبے مگرمچھ پکڑنے کا موقع ملا ہے۔

یہ ہمارے لیے پرجوش لمحہ ہے اور پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ شروع

اپنا تبصرہ بھیجیں