کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک معاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ،ماورا حسین

کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک معاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ،ماورا حسین

تحریک آزادی کیلئے جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کاخون آج بھی ہم پر ایک قرض کی طرح ہے

لاہور :  اداکارہ ماورا حسین کاکہنا ہے کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک معاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ،پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے بڑوں نے جتنی قربانیاں دی تھیں بدقسمتی سے ہم نے انہیں فراموش کر دیا ہے ۔

loading...

مورا حسین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تحریک آزادی کیلئے جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کاخون آج بھی ہم پر ایک قرض کی طرح ہے ۔ ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔

مورا حسین نے مزید کہاکہ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے اورجب تک اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتامعاشرے میں بہتری نہیں آسکتی ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  دپیکا پڈوکون نے شادی پر سونے کے زیورات پہننے سے کیوں انکار کردیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں