انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائیگا

loading...

نوٹنگھم: انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جولائی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی تاہم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے مہمان بھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز برابر کر دی تاہم بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے ،افطار پارٹی کے موقع پر آصف زرداری کا کارکنوں سے خطاب

اپنا تبصرہ بھیجیں