عابدہ حسین کا پی ٹی آئی امیدوارکی حمایت کا اعلان

ہماری حمایت سے محبوب سلطان کی فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے ٗ میڈیا سے گفتگو

شاہ جیونہ: سابق وفاقی وزیرسیدہ عابدہ حسین نے این اے 114 میں پی ٹی آئی کے امیدوارصاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔جھنگ میں شاہ جیونا ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ اْن کی بیٹی سیدہ صغریٰ امام این اے 115 سے آزاد امیدوار ہیں لیکن انہوں نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ این اے 114 آبائی حلقہ ہے، ہماری حمایت سے محبوب سلطان کی فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی امیدوار صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ این اے 115 میں پی ٹی آئی کی امیدوارغلام بی بی بھروانہ الیکشن لڑ رہی ہیں اس لئے وہ این اے 115 میں سیدہ صغریٰ امام کی حمایت نہیں کریں گے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ٹیکس چوری کرنے والی چینی اداکارہ پر بھاری جرمانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں