افغانستان کے شہر جلال آباد میں دہشت گردوں کا حملہ 10افراد ہلاک

دہشت گردوں
loading...

جلال آباد:افغانستان کے شہر جلال آباد میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق حملہ آوروں نے جلال آباد کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 3 میں موجود محکمہ تعلیم کی عمارت پر دھاوا بولا جبکہ عمارت کے نزدیک دو دھماکے بھی سنے گئے۔

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان آیت اللہ خوگیانی کے مطابق حملہ آوروں نے عمارت کے اندر متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی، جن میں سے 2 نے اپنی خودکش جیکٹس پھاڑ لیں جبکہ تیسرے کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ٗابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ جلال آباد میں دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا بڑا حملہ ہے ٗاس سے قبل یکم جولائی کو جلال آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ منگل کو بھی شہر میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے، جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  13th Dec 2017: آج کا کارٹون

اپنا تبصرہ بھیجیں