امریکی ریاست ا لاسکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

امریکہ کی ریاست الاسکا

نیویارک :امریکہ کی ریاست الاسکا میں چھوٹا طیارہ حادثہ کے نتیجے میں 11پائلٹ سمیت افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق طیارے میں ایک پائلٹ اور10مسافر سوار تھے اسے ریاست کے انتہائی جنوب مغربی شہر کٹچیکان کے شہر میں حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ماؤنٹ جمبو کی پہاڑی سے 2000فٹ کی بلندی پر ٹکرایا۔حکام نے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد پائلٹ نے رابطہ کیا جس کے بعد 2 ہیلی کاپٹر روانہ کئے گئے۔

حکام نے کہا کہ جائے حادثہ سے 11 افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اسلام آباد میں فٹ سال ٹورنامنٹ،اور کرکٹ چمپئن شپ میں پنجاب کلب، وارئرز کلب اور ینگ کیپٹل کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اپنا تبصرہ بھیجیں