عوام 25جولائی کومسلم لیگ ن کو مسترد کردیں گے،سردار آصف احمدعلی

سردار آصف احمدعلی

قصور:سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو بویا ہے 13جولائی کو کاٹنے آ رہے ہیں۔

25جولائی کو عوام مسلم لیگ (ن) کو مسترد کردیں گے ،میاں نوازشریف نے ملک کے لئے سوائے کرپشن کے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ،13جولائی کو جو اس نے بویا ہے وہی کاٹنے آرہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ناظم چوہدری عمران زیب صدارت میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرچوہدری عمران زیب ،سابقہ کونسلرخالد زیب ، سینئر صحافی تکریم علی ، پریس کلب کے سابق صدر حاجی محمد شریف مہر ،سابق ایم پی اے مس روبینہ انصاری ،

پی ٹی آئی کے رہنماچوہدری مبشر نواز ،سابقہ ناظم حاجی محمد شریف چوپڑہ ،پریس کلب کے رکن مہرمحمد اشفاق، سابقہ ناظم چوہدری رفیق ساجد سابقہ ناظم، محمد اسلم انصاری ایڈووکیٹ، سابقہ کونسلر عباد علی شاہ،سابقہ کونسلر سیٹھ الطاف،علی فرحان گیلانی،کونسلر جاوید اقبال ،

سابقہ کونسلر حافظ ارشد،سابقہ کونسلر میاں محمد افضل ، سابقہ نائب ناظم یونس بھٹی،مہر عرفان ،سردار منیب ڈوگر ،غلام رسول،چوہدری فہیم کمبوہ ،صادق بھٹی،چوہدری امان اللہ انصاری اور اصغر کمبوہ دویگر نے سردار آصف احمد علی اور اور پی ٹی آئی پی پی174کے امیدوار حاجی مقصود صابرانصاری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انکے گلے میں ہار ڈالے ۔

اس موقع پر حاجی مقصود صابر انصاری نے کہا کہ میں عوام حلقہ کی عوام کاخادم ہوں اوراگر عوام نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر کامیاب کروایا تو عمران خاں کے دےئے ہوئے منشور پر عمل کر کے قصور کے دیرینہ مطالبات پورے کروں گا ۔

مزید پڑھیں۔  معروف فن کار انور مقصود نے ایک سندھی کے حوالے سے متنازع مزاحیہ ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لی
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں