کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مریدکے کیمپس کو سیالکوٹ موٹروے سے لنک کیا جائے، پروفیسر خالد مسعود گوندل

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

لاہور :سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ملک میں میڈیکل کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے بانی تعلیمی ادارے کی حیثیت رکھتی ہے جس کی اپنی اعلی روایات اور تاریخی پس منظر ہے، حکومت یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے یہ بات کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، میوہسپتال اور سرجیکل ٹاور کے دورہ کے موقع پر کہی۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یورنیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل ، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر ارشاد حسین قریشی ، پروفیسر عائشہ ، ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل اور دیگر نے سیکرٹری صحت کا استقبال کیا۔ سپیشل سیکرٹری عثمان معظم بھی سیکرٹری صحت کے ہمراہ تھے۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے سیکرٹری صحت کوکنگ ایڈورڈ میڈیکل یورنیورسٹی بارے بریفنگ دی۔

انہوں نے تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں بارے ثاقب ظفر کو آگاہ کیا۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے سیکرٹری صحت کو بتایا کہ یونیورسٹی کا نیا کیمپس مریدکے میں زیرتعمیر ہے جس کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے لنک کرنے کی سخت ضرورت ہے۔سیکرٹری صحت نے انہیں یقین دلایا کہ یونیورسٹی کے ترقیاتی منصوبوں میں حکومت مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ پر زور دیا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یورنیورسٹی کی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے میڈیکل کی تعلیم کے فروغ میں اعلی کردار کو برقرار رکھیں۔

سیکرٹری صحت نے یونیورسٹی کے معاملات میں خصوصی دلچسپی لینے پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی تعریف کی ۔ بعدازاں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے میوہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کا دورہ کیا۔ انہوں نے آرتھوپیڈک ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں سے بھی ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی بارے معلومات لیں۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے اظہار اطمینان کیا۔

مزید پڑھیں۔  مصباح الحق مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟

سیکرٹری ہیلتھ نے ایسٹ میڈیکل وارڈ، فارمیسی، آئی سی یو اور ہسپتا ل کے واش رومز بھی چیک کئے۔ ثاقب ظفر نے سرجیکل ٹاور کا بھی دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور دیگر پروفیسر اور ڈاکٹر خلیل طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ سرجیکل ٹاور جدید آلات اور تشخیصی سہولیات سے لیس ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹاور ہے جو میوہسپتال میں سرجیکل کے شعبہ میں بہت بڑا اضافہ ہے جس سے مریضوں کو مزید ریلیف ملے گا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں رینوویشن ، تعمیر و مرمت کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں