ہر قیمت پر نواز شریف کا استقبال کریں گے،مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں‘شہباز شریف

loading...

نواز شریف کو مفروضوں پر سزا سنائی گئی، فیصلے میں صاف لکھا ہے کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ہمارا تماشا دیکھ کر خوش ہونے والے سیاسی مخالفین یاد رکھیں کل ان کی باری بھی ہو گی‘صدر مسلم لیگ (ن)

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں بائیکاٹ کا کوئی آپشن زیر غور ہے اور ناہی ایسی کوئی سوچ دور دور تک ہماری ذہن ہے۔ شفاف الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے جو بھی جیتا ہمیں قبول ہو گا۔نواز شریف کے خلاف نیب عدالت کے فیصلے میں صاف لکھا ہے کہ نیب کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا۔ صرف مفروضوں پر سزا سنائی گئی۔

فلیٹس کی ملکیت بھی نواز شریف کی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ہر قیمت پر نواز شریف کا استقبال کریں گے،مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم الیکشن جیت رہے ہیں۔ ہمارا تماشا دیکھ کر خوش ہونے والے سیاسی مخالفین یاد رکھیں کل ان کی باری بھی آ سکتی ہے۔پی ٹی آئی کی اربوں کی کرپشن پر کسی کو بلایا گیا ،ہماری دن رات پیشیاں ہو رہی ہیں۔ عمران خان کو کل اس سے بھی برے سلوک کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔

جھوٹا شخص پاکستان کا وزیر اعظم بن گیا تو دنیا میں ہمارا کتنا مذاق بنے گا۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کو وٹ دینے کے لئے بے تاب ہیں۔تمام ملکی و بین الاقوامی سروے مسلم لیگ ن کی جیت کی نوید سنا رہے ہیں۔ تازہ سروے میں بھی ہم پاکستان تحریک انصاف سے آگے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  طلال چوہدری نے اپنے دفاع میں سترہ گواہان کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروادی

پنجاب میں مسلم لیگ ن پی ٹی آئی سے 20 فیصد سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان حقیقی معنوں میں لوٹے بنے ہیں ہمارے ووٹر الیکشن میں انہیں سبق سکھا دیں گے۔ نیب کے دباؤ سے لوگ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر گئے لیکن نیب کے دباؤ کے باوجود پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ٹی آئی کی اربوں کی کرپشن پر کسی کو بلایا نہیں جاتا ،دوسری جانب ہماری دن رات پیشیاں ہو رہی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں