دپیکا پڈوکون اور سلمان خان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کریں گے

دپیکا پڈوکون سلمان خان سنجے لیلا بھنسالی
loading...

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو مداح ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں لیکن اب تک ایسا کوئی موقع میسر نہیں آیا حالانکہ سلمان خان کی کامیاب فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنا تھا ۔
لیکن چند وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہوسکا جب کہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے حال ہی میں 11 سال بعد سلمان خان کے ساتھ فلم ’انشااللہ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اب یہ ممکن کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پچھلی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ملانے کی کوشش کی تھی تاہم دونوں ہی اس پر راضی نہ ہوئے اور یہ فلم رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے حصے میں آئی ۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کا نوٹی فکیشن جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں