اینیمیٹیڈ فلم ‘اے وزرڈ ٹیل ‘کاآفیشل ٹریلر جاری

اینیمیٹیڈ فلم 'اے وزرڈ ٹیل 'کاآفیشل ٹریلر جاری

انوکھی جادو نگری میں موجود ننھے جادو گروں کے گِرد گھومتی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹیڈ فلم ‘اے وزرڈ ٹیل ‘کاآفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا

 ہدایتکار(Andr233s Couturier) کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بادلوں کے اوپر موجود ایک ایسی جادونگری کے گرد گھوم رہی ہے جہاں شیطانی طاقت جادو سے تباہی بر پا کر دیتی ہے تاہم یہ نوجوان اس سر زمین پر آ کر اچانک ہی جادو نگری کی خوشیاں واپس لے آتا ہے اور میجک کنگڈم کی انوکھی اور دلچسپ دنیا پھر سے جگمگا اُٹھتی ہے۔

فلم رواں سال14ستمبر کوامریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

اس ایڈونچر اینیمیٹیڈ فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرادروں کے ڈائیلاگ اداکارجیم ہیچ ،الیشیا پوئیریٹو،للی کولن،ٹوبی کبیل اور کمیلا سودی کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں