امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ گر کر تباہ

امریکی شہر سیاٹل
loading...

سیاٹل: امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیرپورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈمیں گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق طیارے کی چوری کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔امریکی لڑاکا طیارے ایف15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والیطیارے کا تعاقب شروع کیا، تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

اس حوالے سے سی ٹیک ایئرپورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھاکہ ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئرپورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہوگیا ہے ، جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔تباہ ہونے والا طیارہ الاسکا ایئرلائنز کا تھا، ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھاکہ ہم طیارہ اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  گرے لسٹ میں شمولیت کے خلاف کیس مضبوطی سے لڑنے کی ضرورت ہے‘لاہور چیمبر آف کامرس

اپنا تبصرہ بھیجیں