سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی

سابق بھارتی کرکٹر
loading...

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے اس حوالے سے عمران خان کو آگاہ کر دیا ہے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

سنیل گواسکر کا کہنا ہے بطور کرکٹر عمران خان کئی دفعہ بھارت آئے اور وہ بہت سے معاملات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، امید ہے عمران خان پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

سنیل گواسکر ان دنوں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز سیریز میں مصروف ہیں، لہذا وہ 18 اگست کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں بتایا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا، ان میں سابق بھارٹی کرکٹرز کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو شامل تھے۔

عمران خان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  وفاقی حکومت کا نئے بلدیاتی نظام کیلئے ڈرافٹ تیار

اپنا تبصرہ بھیجیں