تحریک انصاف اقلیتوں سے متعلق قائد اعظم کا وژن نافذ کریگی ،عمران خان

اقلیتوں
loading...

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 11 اگست اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تجدیدعہد کا دن ہے، ان کی پاکستان سیمحبت مثالی اور شک شبے سے پاک ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن پر عمران خان نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گیارہ اگست پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے تجدید عہد کا دن ہے۔اقلیتوں کی پاکستان سیمحبت مثالی اور شک شبہ سے پاک ہے، قومی زندگی میں بے مثال خدمات سرانجام دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قائد اعظم نے اقلیتوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی کی بنیاد رکھی،

تحریک انصاف اقلیتوں سے متعلق قائد اعظم کا وژن نافذ کرے گی۔اقلیتوں کی بہبود کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کا عزم کر رکھا ہے، مذہبی آزادی سے ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی تک ہر وعدہ نبھائیں گے۔خیال رہے ملک بھر میں آج اقلیتوں کادن منایاجارہاہے، جس کامقصد قیام پاکستان اورقومی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار اور ان کی قربانیوں کواجاگر کرناہے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  انتونوف' دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز کیوں ہے؟'

اپنا تبصرہ بھیجیں