اے سی گاڑیوں میں گھومنے والوں کا ‘سوئی دھاگا’ کی خاطر سائیکل پر سفر

سوئی دھاگا

بولی وڈ کی آنے والی فلم سوئی دھاگا یوں تو رواں ماہ 28 ستمبر کو ریلیز ہوگی، تاہم یہ فلم ریلیز سے قبل ہی خبروں میں آچکی ہے۔

یہ خبر تو پہلے ہی آ چکی تھی کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ورون دھون نے انوشکا شرما کو سائیکل پر بٹھاکر تپتی دھوپ میں 10 گھنٹے کا سفر کیا۔

رواں برس مارچ میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ورون دھون فلم کے ایک سین کو شوٹ کروانے کے لیے ورون دھون نے فلم میں اپنی بیوی بننے والی انوشکا شرما کو لے کر 10 گھنٹے تک سائیکل چلاتے رہے۔

تاہم اب معاملے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی، جس میں ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں گھومنے والے ورون دھون اور انوشکا شرما کو تپتی دھوپ اور صحراؤں میں سائیکل پر سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں انوشکا شرما اور ورون دھون خود ہی یہ بتاتے نظر آتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے شمالی ہندوستان میں شوٹنگ کے دوران سخت گرمی اور دھوپ میں فلم کے مناظر شوٹ کروائے۔

فلم کی ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ورون دھون بتاتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے ریاست مدھیا پردیش میں سخت گرمیوں کے دنوں کئی دن تک 10 گھنٹے تک سائیکل چلائی۔

ساتھ  ہی ویڈیو میں فلم ڈائریکٹر انوشکا شرما کو ہدایات کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ سائیکل کے پیچھے بیٹھنے کے دوران ورون دھون کے شولڈر یا جسم کو پکڑنے کے بجائے سیٹ کو پکڑ کر بیٹھیں۔

دونوں اداکاروں نے سائیکل پر سفر کرنے کے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جہاں انہوں نے زندگی میں پہلی بار سخت گرمیوں میں کام کیا، وہیں انہیں یہ کام کرکے مزہ بھی آیا۔

مزید پڑھیں۔  طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس

اس سے قبل سوئی دھاگا کی ٹیم نے ایک اور ویڈیو جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح فلم کی ٹیم نے بھارت کی 15 ریاستوں کی سیر کرکے آرٹسٹوں سے فلم کا لوگو ہاتھ سے بنانے کے لیے کہا۔

اس فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا، فلم میں ورون دھون نے درزی جب کہ ان انوشکا شرما نے ان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا ہے، جو دستکاری کی ماہر ہوتی ہیں۔

فلم کی کہانی ان دونوں کے ہی درمیان گھومتی ہے، فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ 13 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں