السٹر کک نے اپنے آخر ٹیسٹ میں‌ کئی ریکارڈز پاش پاش کر دیے

السٹر کک

لندن: السٹر کک نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں سنیچری داغ کر  کئی ریکارڈ توڑ  ڈالے اور  اپنے  کیریئر کے اختتام کو یادگار بنا دیا

تفصیلات کے مطابق اوول میں‌ انگلینڈ اور بھارت میں‌ جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز  میں السٹر کک نے شان دار سنیچری اسکور کی

انگلش بیٹسمین نے سری لنکا کے اسٹار کھلاڑی کمار سنگاکارا کو بھی پیچھے چھوڑدیا. انھوں‌ نے بائیں ہاتھ کے کامیاب ترین بلےباز کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی تاریخ‌ کے کامیاب ترین بلے باز تصور کیے جانے والے السٹر کک نے اپنے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔

کک  کیریئر  کے پہلے اور اختتامی میچ سنچری بنانے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سریز کے بعد عالمی کرکٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ریٹائرمینٹ کا اعلان کرتے ہوئے 33  سالہ بلے باز نے کہا تھا ’ یہ نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کا بہترین موقع ہے‘۔

السٹر کک کے  کیریئر  کی ابتدا اور اختتام میں‌ حیران کن مماثلت پائی جاتی ہے۔

کک  نے پہلے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں‌ ففٹی اور دوسری میں‌سنچری اسکور کی تھی اور کیرئیرکے آخری میچ میں بھی انھوں نے ففٹی اور سنچری اسکور کی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  چترال، دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روزہ میلہ کل منعقد کیا جائیگا ، تیاریاں مکمل

اپنا تبصرہ بھیجیں