آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانیعلی زنجانی

ستمبر11 منگل۔

برج حمل
ماحول میں خوشگواری محسوس کریں گے۔ آپ کا ذہن مالیاتی رجحان اور عالمی معیشت کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ اخبارات اور میگزینوں سے متاثر ہو سکیں گے۔

برج ثور
خریداری کے مواقع ملیں گے۔ جائیداد کی خرید و فروخت کا پروگرام بن سکتا ہے۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔

برج جوزا
نئے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے۔ کاروباری یا دوسرے امور میں کسی کے غلط مشورے پر عمل نہ کریں۔ ملازمتی امور میںمصروفیت رہے گی۔ مالی معاملات طے پا سکیں گے۔

برج سرطان
نئے معاہدے کرنا مفید رہے گا۔ ملازمتی اور کاروباری امور میں ترقی نصیب ہو گی۔ جس کے باعث شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔صحت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

برج اسد
مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ سوچ میں مثبت اور وسعت آئے گی۔ سیر و سیاحت کا شوق بڑھے گا اور مقاسد کے حصول کیلئے مالی رسک لے سکتے ہیں۔

loading...

برج سنبلہ
احباب کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں گے۔ نجی معاملات میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ ترقی کی نئی راہیں استوار ہونگی۔ مالی پوزیشن بہتر ہوگی۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

برج میزان
کیرئیر میں بہتری کی امید ہے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھئے۔ دوسروں سے لڑنے کی کوشش نہ کریں۔ مشکلات سے نکلنے کے لئے آپ اور آپ کے پارٹنر ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

برج عقرب
آمدن میں اضافہ کا موقع ملے گا۔ شراکتی امور میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ طبیعت میں مایوسی چھائے گی۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ صحت بہتر ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں۔  سلمان خان کی فلم’’بھارت‘‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا چھا گیا

برج قوس
رومانوی خوشیاں نصیب ہوں گی۔ صحت میں قدرے بہتری آئے گی۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ غیر یقینی خبر سن سکیں گے۔ پریشانیاں غالب ہو سکتی ہیں۔

برج جدی
دفتری امور شریک کار کو اعتماد میں لے سکیں گے۔ کسی تقریب وغیرہ کے سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔ فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کریں۔

برج دلو
خاص مقاصد کے تحت کیا جانے والا سفر فائدہ مند رہے گا۔ کیرئیر ‘ بزنس اور ترقی پر زور دیں قائدانہ کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔ عزیز و اقارب کے ساتھ میل ملاقات رہے گی۔

برج حوت
آپ کی مقناطیسی شخصیت آپ کے لیے مفید ثابت ہو گی۔ مالی مفاد حاصل ہو گا۔ اپنے من پسند مشاغل اپنا سکیں گے۔ جائیداد وغیرہ خریدنے کا رجحان ہوگا۔
——————————————————————————

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں