نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ: نادرا نے رجسٹریشن فارم جاری کردیا

نیا پاکستان
loading...

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 10 اکتوبر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو گھر دیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں کئی ادارے شامل ہیں جن کی سربراہی میں خود کروں گا جبکہ 17ممبران کی ٹاسک فورس بنائی جائے گی جو اتھارٹی پر نظر رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لینڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ملک بھرمیں کچی آبادیوں سے متعلق ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا جائے گا، ایک ماڈل کےتحت کچی آبادی والوں کو مالکانہ حقوق دیں گے اور بڑی عمارتیں بنا کر انہیں سہولتیں فراہم کریں گے۔

وزیرزعظم کا کہنا تھا کہ نادرا سے مل کرگھر بنانے سے ڈیٹا جمع کیا جائے گا جبکہ ابتدائی سروے کے ذریعے لوگوں سے رائے طلب کریں گے اور پھر اس کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔

عمران خان کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا، خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

Spread the love
  • 12
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں