لوگ پریانکا چوپڑا کا مذاق کیوں بناتے تھے؟ اداکارہ نے خود ہی وجہ بتا دی

پریانکا چوپڑا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچپن میں گہری رنگت ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف ناموں سے پکار کر بہت تنگ کیا جاتا تھا۔

اداکارہ  پریانکا چوپڑا نے بین الاقوامی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں بچپن اور نوجوانی کے ان واقعات سے متعلق بتایا جن سے انہیں دکھ پہنچا تھا۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں کوئی سپر ہیروئن نہیں ہوں جسے کسی بات کا برا نہیں لگتا یا کسی چیز کا ڈر نہ ہو میں بھی پریشان ہوتی ہوں اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہوں۔

loading...

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ لڑکپن اور نوجوانی میں مجھ میں خود اعتمادی کی کمی تھی، یہ کمی میری گہری رنگت کی وجہ سے تھی، بھارت میں گہری رنگت کو خوبصورتی میں شمار نہیں کیا جاتا۔

اس لیے مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت زیادہ تنگ کیا جاتا اور عجیب ناموں سے پکارا جاتا تھا۔ تاہم اس وقت صرف ایک ہی چیز تھی جس نے مجھے زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد کی اور وہ تھا میرا خود پر یقین، کیونکہ اگر آپ کو خود پر یقین ہو تو دنیا بھی آپ پر یقین کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔۔

Spread the love
  • 12
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں