رواں برس افغانوں کی فضائی حملوں میں ہلاکتیں 39 فیصد بڑھ گئیں

افغانستان

کابل: افغانستان میں فضائی حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سال 2018 کے 9 ویں مہینے تک 39 فیصد بڑھ چکی ہے۔

جبکہ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی شدید حدوں کو چھو رہی ہے۔ امریکہ کی طرف سے بمباری میں اس دوران 649 افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں۔

3جنوری سے لے کر ستمبر تک مجموعی ہلاکتوں کا 8 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر جنگ میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 8050 ہے جن میں 2798 ہلاک، 5252 زخمی ہوئے۔

loading...

انسانی حقوق کے ترجمان ڈینیل بیل نے کہا ہر سویلین کی ہلاکت ایک خاندان کو تباہی کا شکار کر دیتی ہے جو اپنے نقصان کی تلافی کی کوشش کرتا رہتا ہے جبکہ زخمی یا معذور ہونے والے انسان کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکہ ہی وہ ملک ہے جو افغانستان پر فضائی بمباری کے ذریعے تباہی پھیلانے میں مصروف ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں