پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کی تقرری میں ٹیم مینجمنٹ اختلافات کا شکار

ہاکی ٹیم
loading...

کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کا کپتان کس کو بنایا جائے؟ اس معاملے نے ٹیم مینجمنٹ کو مشکل میں ڈال دیا، کوچ اور ہیڈ کوچ میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے، دونوں اپنی مرضی کا کپتان لانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کپتان کے معاملے پر ٹیم منجمنٹ اختلافات کا شکار ہوگئی، ہیڈ کوچ حسن سردار اور ریحان بٹ گول کیپرعمران بٹ کو کپتان بنانا چاہتے ہیں جبکہ کوچ محمد ثقلین عرفان سینئر کو کپتان بنانے کے خواہش مند ہیں۔

شدید اختلافات کی بناء پر کوچ محمد ثقلین عہدے سے استعفی دینے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کپتان رضوان سینئر بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے کی وجہ سے کیمپ میں شرکت نہیں کرسکے۔

غالب امکان ہے کہ گول کیپر عمران بٹ کو کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی، ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے مسقط میں شروع ہوگی۔

علاوہ ازیں کپتان رضوان سینئر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاعلم ہوں کہ مجھے پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے، ٹیم آفیشل کے مطابق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

رضوان سینئر نے کہا کہ مجھے جواز بتایا جائے اگر کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے تو کیوں؟ میں مینجمنٹ سے این او سی لے کر ہالینڈ لیگ کھیلنے آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتان کی تبدیلی ٹیم میں گروپ بندی کا سبب بنے گی، قیادت برقرار رہی تو ہالینڈ سے عمان ٹیم کو جوائن کروں گا۔ بہت سے ایسے فیصلے ہوئے جو قومی ہاکی ٹیم کے حق میں نہیں، ورلڈ ہاکی لیگ والا ماحول دوبارہ بنتا نظر آرہا ہے۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں