انسان کتنے ہزار چہرے شناخت کرسکتا ہے ؟ سائنس دانوں نے جواب ڈھونڈ لیا

چہرے

خاندان والوں، دوستوں، سڑکوں پر ملنے والے اجنبی لوگوں اور خبروں میں آنے والی مشہور شخصیات کو شامل کر کے آپ کتنے لوگوں کو شناخت کر سکتے ہیں؟

آپ کے پاس شاید اس سوال کا جواب نہ ہو لیکن ایک تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسان اوسطاً 5000 چہروں کو شناخت کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والی یہ پہلی تحقیق  ہے۔

پہلے دور میں تو انسان چند سو افراد کے گروہوں اور قبیلوں میں رہتا تھا لیکن اب صورتحال بہت بدل گئی ہے۔

سوشل میڈیا کے اس دور میں اب انسان کا تعلق ہزاروں لوگوں سے ہوتا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف یارک کےسائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہماری چہرہ شناسی کی صلاحیت ہزاروں لوگوں کی شناخت کر سکتی ہے۔

یارک کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کے روب جنکنز نے اے ایف پی کو بتایا کہ اپنی روزمرہ زندگی میں ہم اپنے دوستوں، ساتھیوں، مشہور شخصیات اور بہت سے دوسرے لوگوں کو اُن کے چہروں سے شناخت کرتے ہیں، آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہم کتنے چہروں کو شناخت کر سکتے ہیں۔

loading...

جریدے پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جنکنز اور ان کی ٹیم نے شرکا سے ذاتی زندگی میں جتنے چہرے وہ شناخت کر سکتے تھے، ان کے نام لکھنے کا کہا۔

اس کے بعد رضاکاروں سے کہا گیا کہ ایسے لوگوں کے بارے میں بتائیں، جنہیں شناخت تو کر سکتے ہیں لیکن ذاتی طور پر نہیں جانتے۔

اس کے بعد شرکا کو مشہور شخصیات کی ہزاروں تصاویر دکھائی گئی۔ بہتر نتائج کے لیے شرکا کو ایک ہی شخصیت کی دو دو تصاویر بھی دکھائی گئی اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو جانتے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلا کہ شرکا 1 ہزار سے 10 ہزار چہروں کو شناخت کر سکتے ہیں۔ اس سے جنکنز اور ان کی ٹیم نے نتیجہ اخذ کیا کہ انسان اوسطاً 5000 افراد کو شناخت کر سکتا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں