پائیڈ پائپر نے بانسری کی دھن پر درجنوں راکون جمع کرلیے ویڈیو دیکھیں

راکون

نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، جسے پائیڈ پائپر آف راکونز کا نام دیا گیا ہے، کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایڈی لارنس اپنی بانسری بجا رہا ہےاور جنگل کے درختوں سے درجن سے زیادہ راکون (شمالی امریکہ کا پاؤں کے بل چلنے والا ممالیہ جانور) آ کر ان کی دھن سن رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سینٹ لارنس کاؤنٹی کے بریشر سٹیٹ فارسٹ میں بنائی گئی ہے۔

loading...

ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ جس وقت لارنس نے بانسری بجانی بند کی، اس وقت وہاں پر تقریباً 20 راکون موجود تھے۔

اس واقعے کی ویڈیو پچھلے ماہ کےآخر میں آن لائن پوسٹ کی گئی تھی، جہاں سے یہ تیزی سے وائرل ہوگئی۔ لارنس نے انسائیڈ ایڈیشن کو بتاتا کہ انہوں نے بانسری پر “راکون ڈانس” نامی امریکی روایتی دھن بجائی تھی۔

اپنے نام کی طرح اس دھن نے راکونز کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ لارنس نے بتایا کہ انہوں نے ایک ماہ پہلے ہی بانسری بجانی سیکھی ہے۔ اس ویڈیو میں لارنس کو دھن بجاتے اور راکونز کو اکھٹا ہوتے آپ بھی دیکھیں۔

Spread the love
  • 11
    Shares

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  امریکی لڑکی نے سرجری پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے

اپنا تبصرہ بھیجیں