کترینہ کیف نے سلمان خان سے دوری کی وجہ بتا دی

کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سلمان خان کی محبت اور خلوص کو ابھی تک بھول نہ پائیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف سے ایک انٹرویو میں سلمان خان سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ وہ ان سے کیا چرانا چاہیں گی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان جو محبت اور خلوص دوسروں کے لیے رکھتے ہیں وہ میں اٴْن سے چرانا چاہوں گی۔

باربی ڈول نے مزید کہا کہ ماضی میں سلمان اور رنبیر سے قربتوں کا بڑھنا محض ایک اتفاق تھا دراصل اس میں میرا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔

 مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ قدرتی طور پر ہوتا ہے کیوں کہ جب قدرت آپ تک کچھ لانا چاہتی ہے تو وہ شے خود آپ کی جانب آجاتی ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں عامر خان اور امیتابھ بچن کے ہمراہ فلم “ٹھگسز آف ہندوستان ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں