پی سی بی نے احمد شہزاد کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل کرلیا

احمد شہزاد

ترجمان پی ایس ایل کے مطابق احمد شہزاد کو پی ایس ایل 4 کے لیے کھلاڑیوں کے پول میں شامل کرلیا ہے۔

احمد شہزاد پر ڈوپ ٹیسٹ کیس میں 4 ماہ کی پابندی عائد ہے۔ احمد شہزاد کی پابندی 10 نومبر کو ختم ہوجائے گی۔
ترجمان پی ایس ایل نے واضح کیا کہ احمد شہزاد گولڈ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔ پی ایس ایل تھری میں احمد شہزاد ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔

پی ایس ایل فور کے لیے احمد کو ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کرنے، ریلیز کرنے یا ان کے بدلے کسی اور کھلاڑی کو لینے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

Spread the love
  • 11
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں