سپریم جوڈیشل کونسل کی جسٹس شوکت کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش

جسٹس شوکت صدیقی

راولپنڈی بار میں متنازع خطاب کا معاملہ، سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی ہے۔

loading...

جسٹس شوکت عزیز صدیقی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج ہیں۔ انہوں نے رواں سال 21 جولائی کو راولپنڈی بار میں متنازع تقریر کی تھی اور عدلیہ پر اداروں کے دباؤ کی بات کی تھی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی ہے جس کی ایک نقل وزیراعظم ہاؤس اور ایک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی بھجوادی گئی ہے۔

یاد رہے کہ متنازع تقریر کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس بیان پر از خود کارروائی کی تھی اس حوالے سے ان کے خلاف ریفرنس بنایا گیا تھا۔

Spread the love
  • 9
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں