پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری فیصلہ کن میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے جبکہ گرین شرٹس نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کرلیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان 88 اور بابراعظم 46 رنز بنا کرنمایاں رہے تھے، کیویز کی جانب سے فیروگسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس کے پاس 7 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جینے کا شاندار موقع ہے، قومی ٹیم مسلسل پانچ سیریز کی ہار کا بدلہ لینے کے لیے تیار ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں