پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کی امداد میں اضافہ کردیا، ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کردیا۔

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ حکومتی احکامات،عوامی امنگوں کے پیش نظرامداد میں اضافہ کیا، اضافی مدد سے فلسطینی بچوں کے اسکول کھلے رہیں گے، کلینک بند نہیں ہوں گے۔

ملیحہ لودھی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والی ایجنسی نے پاکستانی فراخ دلی کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ اورہرفورم پرفلسطینیوں کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 اکتوبر کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی انسانی بنیادوں پرامداد کوسیاسی مفادات کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ میں پُرامن فلسطینی مظاہرین کا خون بہایا جا رہا ہے، اسرائیلی بستیوں کی غیرقانونی توسیع بلاروک ٹوک جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قراردادوں سے انحراف کیا گیا۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں