امیتابھ بچن کو دیوالی پر پھلجھڑیاں جلانا مہنگا پڑگیا

امیتابھ بچن

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو دیوالی پر پھلجھڑیاں جلانا مہنگا پڑگیا سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کی زد میں لے لیا۔

ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن پھلجھڑیاں جلاکر تنقید کی زد میں آگئے۔ تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا دیوالی پر پٹاخے جلانا بالکل بھی صحیح نہیں ہے اس سے ماحول میں آلودگی بڑھے گی، ایک صارف نے امیتابھ بچن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹاخے جلانا بند کرو ایک پھلجھڑی بھی نہیں جب کہ کچھ لوگوں نے ماحول کو بچانے کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا امیتابھ جی ماحول کو آلودہ کررہے ہیں۔

کچھ لوگوں نے امیتابھ بچن سے درخواست کرتے ہوئے کہا مہربانی کرکے پٹاخے نہ جلائیں، آپ ہمارے رول ماڈل ہیں، ہم آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔

واضح رہے بھارت میں بڑھتی آلودگی کے باعث بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے اس سال دیوالی کے موقع پر پٹاخے اور پھلجھڑیاں نہ جلانے کاعہد کیا تھا تاہم امیتابھ بچن نے اداکاروں کے اس عہد کو یکسر نظر انداز کردیا۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں