کیلیفورنیا: خوفناک آگ نہ بجھ سکی، 25 افراد ہلاک

آگ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی خوفناک آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی، مسلسل پھیلتی ہوئی آگ کے باعث ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی کر لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی خوفناک آگ نے 23افرد کو نگل لیا ، شمالی کیلیفورنیا سے مزید 14 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

کیلیفورنیا کے جنگلات اور آگ سے بچا ئو محکمے کے ترجمان اسکاٹ میکلئن نے بتایا کہ 14 افراد کی لاشیں ریاستی دارالحکومت سیکرامنٹو کے شمال میں واقعے ایک قصبے پیراڈائز سے ملیں

۔ترجمان نے بتایا کہ جلنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔کیمپ فائر نے پیراڈائز کو سب سے زیادہ متاثر کیا ، قصبے میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ سے 6700 عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

جسے کیلیفورنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا گیا، آگ کی وجہ سے اموات میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا جو آگ کو تاریخ کی خطرناک ترین آگ بنا سکتا ہے،

مسلسل پھیلتی ہوئی آگ کے باعث ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مغربی لاس اینجلس کے ہائی وے سے بھڑکنے والی آگ نے ساحلی علاقوں کا رخ کر لیا ، ملیبو کے صوبے میں بھی آگ سے کئی گھر متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ہوائوں کے باعث آگ بجھانے کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک لاکھ ایکٹر کے رقبے پر پھیلی آگ نے وسطی لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے تھازنڈز اوکس میں 40 میل کے رقبے پر 75000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں