باکسر عامر خان کا پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ شروع کرانے کا اعلان

عامر خان

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل عریبک زون کے صدر نعمان شاہ سے ملاقات کی جس میں دونوں کا مل کر پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ شروع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ کے لیے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، باکسرز کو لائسنس جاری کرنے کیلئے بورڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے،اگلے سال کے آغاز میں پاکستان باکسنگ لیگ کرا رہے ہیں۔

ورلڈ باکسنگ کونسل عریبک زون کے صدر نعمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2019 سے پروفیشنل باکسنگ شروع کرائیں گے،ہمیں ورلڈ باکسنگ کونسل کامکمل تعاون بھی حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں