اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ہیروئن برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے قطر جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے ہیروئن سے اور چرس برآمد کرلی
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔
اے ایس ایف حکام نے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

loading...

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال 3 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں