پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ
loading...

دبئی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حارث سہیل اور آصف علی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا اور عماد وسیم کو آرام دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

سیریز کے فائنل کے لیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا جہاں اب تک دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ مدمقابل آئیں اور اس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں