تیسرا ون ڈے:شاہینوں کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف

PAKVSNZ

 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کےآخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دے دیا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اوپنر فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حارث سہیل اور آصف علی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا اور عماد وسیم کو آرام دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا۔

سیریز کے فائنل کے لیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا جہاں اب تک دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ مدمقابل آئیں اور اس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں