آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی

آسٹرالوجر ، علی زنجانی

آسٹرالوجر ، علی زنجانی

جنوری12 جمعہ۔

برج حمل
صحت بہتر رہے گی۔ مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ گھریلو ماحول بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں اور تحمل مزاجی سے کام لیں۔
برج ثور
جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔

loading...

برج جوزا
لہٰذا تحمل مزاجی سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ لہٰذا خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل رہے گا۔
برج  سرطان
خواہشات کی تکمیل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔ سحر انگیز گفتگو دوسروں پر اثر انداز ہونگی جس سے آپ کی اہمیت میں اضافہ ہو سکے گا ۔ دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج اسد
معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں ۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ جلد بازی سے گریز کریں۔
برج سنبلہ
شریک حیات کا تعاون بھی رہے گا۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا۔
برج میزان
عزت و وقار میں اضافہ اور اساتذہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ خواہشات پوری ہو سکیں گی۔ دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔
برج عقرب
ملازم پیشہ افراد کو مالی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔ رشتے دار مدد گار رہیں گے۔
برج قوس
وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے آج کا دن خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ سواری لے سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج جدی
آج کے دن جو بھی نیا کام شروع کریں گے وہ آپ کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی۔

برج دلو
جلد بازی سے گریز کریں شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ صحت بہتر رہے گی۔ حالات قدرے بہتر رہیں گے۔
برج حوت
دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ صحت بہتر رہے گی۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔قسمت آپ کے ساتھ رہے گی۔ جس سے گھریلو معاملات بہتر ہونگے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں