مردم شماری 2017 سے متعلق تمام ڈیٹا طے شدہ وقت کے مطابق الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا

مردم شماری 2017 سے متعلق ڈیٹا
loading...

اسلام آباد :ادارہ شماریات نے 2017 کی  مردم شماری کے  متعلق تمام  ضروری اور مطلوبہ ڈیٹا الیکشن کمیشن کو طے  کیے گئے وقت میں الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا ہے اس میں مردم شماری سے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں۔

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے حوالے کئے گئے مواد میں مردم شماری چارج اور سرکل کا نقشہ، شہری اور دیہی بلاک کے نقشہ جات بمعہ علاقہ جات کی تفصیل، مردم شماری کا سرکاری طور پر جاری کیا گیا تمام بلاک لیول تک کا ڈیٹا شامل ہے۔

تمام ڈیٹا اور دستاویزات کی ہارڈ کاپی اور سافٹ کاپی مہیا کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ تمام ڈیٹا انتہائی توجہ اور شفافیت سے تیار کیا گیا ہے ۔ اسی لیے اس کی ہارڈ اور سوفٹ کاپیاں بھی مہیا کی گئی ہیں ۔ مردم شماری سے تمام متعلقہ ریکارڈ الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر اسلام آباد کے علاوہ تمام صوبائی دفاتر میں بھی باضابطہ طورپرحوالے کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرست جات اور حلقہ بندیوں کے لئے تمام ضروری ڈیٹا مہیا کرنے کیساتھ ادارہ شماریا ت میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو الیکشن کمشن کو بروقت معلومات اور سہولت فراہم کرے گا تاکہ حلقہ بندیوں کا کا م بلا کسی تعطل کے جاری رہ سکے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں