جانئے ویجیٹیبل حلیم کیسے بناتے ہیں

آج تک آپ نے صرف دال اور جو کا حلیم کھایا ہے ۔آج ہم آپ کو سبزیوں کے حلیم کا بنانا سکھائیں گے ۔ اس حلیم میں تمام غزائیت سے بھرپور سبزیاں استعمال کی گئی ہیں۔ جیسے لوکی گاجر، آلو ،سیم، ٹماٹر، گوبھی وغیرہ

لوکی جسے گھیا اور کدو بھی کہتے ہیں ایک مقبول اور مشہور ترین سبزی ہے ۔اس کا رنگ اندر سے سفید اور باہر سے سبز ہوتا ہے ۔ غزائیت کے اعتبار سے اس کا شمار وٹامنز سے بھرپور اور توانائی  بخشنے والی سبزیوں میں ہوتا ہے ۔

ویجیٹیبل حلیم

اجزاء:
جو کا دلیہ ——————— 2/1کپ
گیہوں کا دلیہ —————— 2/1-1کپ
تیل —————————- 2/1کپ
پیاز ————————— 1عدد
ادرک لہسن پیسٹ ————- 2کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ —————– 2کھانے کے چمچ
ہلدی ————————– 1کھانے کا چمچ
نمک ————————- 1کھانے کا چمچ
پسا دھنیا ——————— 1چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاوڈر ———– 1چائے کا چمچ
آلو —————————- 1کپ
گاجر ————————- 1کپ
سیم ————————— 2/1کپ
گوبھی ———————— 1کپ
لوکی ————————- 2/1کپ
ٹماٹر ————————- 3-4عدد
یخنی ————————- حسبِ ضرورت
گارنش کے لئے:

چاٹ مصالحہ —————– حسبِ ضرورت
ہری مرچیں ——————- حسبِ ضرورت
ہرادھنیا ———————– حسبِ ضرورت
لیموں ————————– حسبِ ضرورت
ادرک ————————– حسبِ ضرورت
چاٹ مصالحہ —————— حسبِ ضرورت
براﺅن پیاز ——————— حسبِ ضرورت

loading...
ترکیب:
جو اور گیہون کا دلیہ گلا کر رکھ لیں۔
اب پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز لال کریں۔
پھر اس میں ادرک لسہن کا پیسٹ ، پسی لال مرچ ، ہلدی نمک، پسا دھنیا اور گرم مصالحہ شامل کرکے مصالحہ بھون لیں
تمام سبزیاں کاٹ کار گلا لیں۔
اس کے بعد دلیہ اور یخنی شامل کرکے مکس کردیں۔

آخر میں پیش کرتے وقت چاٹ مصالحہ ، ہری مرچیں ، ادرک ، لیموں اور براﺅن پیاز سے گارنش کریں۔
مقدار بڑھانے اور مزید ذائقہ بہتر بنانے کے لئے دالوں کا استعمال کریں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں