2040تک امریکا میں اسلام دوسرا اور عیسائیت پہلا بڑا مذہب ہوگا۔ پیوریسرچ

2040تک امریکا میں اسلام دوسرا اور عیسائیت پہلا بڑا مذ ہوگا۔ پیوریسرچ
loading...

امریکا میں مسلمان آباد ی بڑی تیزی سے پھیل رہی،آیندہ تین عشروں میں دْگنا سے بھی بڑھ سے جائے گی،رپورٹ
واشنگٹن (آج کل نیوز) ایک امریکی ریسرچ ادارے پیو نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوایٰ کیا کہ 2040 تک امریکا میں اسلام دوسرا بڑا مذہب ہوگا۔ اس رپورٹ کےمطابق 2017ء میں امریکا میں مسلمانوں کی آبادی قریباً ساڑھے چونتیس لاکھ تھی ۔2050ء میں یہ بڑھ کر اکیاسی لاکھ ہوجائے گی۔

اس عرصے کے دوران میں مسلمانوں کی تعداد یہود سے بڑھ جائے گی اور وہ عیسائیوں کے بعد دوسرا بڑا مذہبی گروپ بن جائیں گے۔پیو نے 2007ء ، 2011ء اور 2017ء میں مذہب کی بنیاد پر امریکا میں مقیم لوگوں کی تعداد سے متعلق اپنے مطالعات کو یک جا کیا ہے اور ان مطالعات کی ایک مشترکہ رپورٹ جاری کی ہے۔اس ضمن میں اس نے امریکا کی مردم شماری کی سالانہ رپورٹس سے اعداد وشمار لیے ہیں اور ان کی بنیاد پر مستقبل میں امریکا میں مسلمانوں کی تعداد کا تخمینہ لگایا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق 2016ء میں مسلمان تارکینِ وطن ریکارڈ تعداد میں امریکا میں آئے تھے ۔اس وقت امریکا میں مقیم مسلمانوں میں تین چوتھائی تارکینِ وطن ہیں یا ان کی اولاد ہیں۔پیو کے مطابق مسلمانوں کی اوسط آبادی دوسرے مذہبی گروپوں کے مقابلے میں زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ ان میں بچوں کی شرح پیدائش بھی زیادہ رہے گی ۔

تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آیندہ چند عشروں میں مسلمانوں کی تعداد تو ضرور دْگنا ہوجائے گی لیکن کل ملکی آبادی میں ان کی تعداد بہت تھوڑی ہی ہوگی۔نیز عیسائیوں کی آبادی امریکا میں پہلے نمبر پر ہی رہے گی۔ان کے بعد لامذہبوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔یعنی وہ لوگ جو سرے سے کسی دین کو مانتے ہی نہیں ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں