بن خاتم کا اپنے صارفین کو مطمئن کرنے کا فیصلہ

دبئی

دبئی کے اسمارٹ ضمانت نظام کے تحت اب پاسپورٹس کی ضرورت نہیں ہوگی ،فیصلہ دبئی حکومت کے نظم ونسق کو اسمارٹ انداز میں اور بغیر کاغذ چلانے کے منصوبے کا حصہ ہے،پراسیکیوٹرجنرل

دبئی: دبئی کے پراسیکیوٹر جنرل علی حمید بن خاتم کا کہنا ہے کہ مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بہت جلد ایک برقی ضمانت مل جائے گی اور انھیں اس مقصد کے لیے دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس اپنے پاسپورٹس چھوڑنے یا ضامنوں کو حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

loading...

میڈیارپورٹس کی معلومات کے مطابق اسمارٹ ضمانت اقدام کے تحت یہ فیصلہ دبئی حکومت کے نظم ونسق کو اسمارٹ انداز میں اور بغیر کاغذ کے چلانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔بن خاتم نے بتایا کہ یہ مشتبہ افراد اپنے خلاف قانونی چارہ جوئی کے باوجود اپنے اقاموں اور پاسپورٹس کی تجدید کراسکیں گے۔

بن خاتم کانے کہنا  ہےکہ یہ اقدام ہم نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔تا کہ وہ خوش رہ سکیں، مثال کے طور پر اب ضامنوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنے پاسپورٹس اپنے پاس ہی رکھ سکیں گے اور جہاں چا ہے جا سکیں گے۔  واضح رہے   فیصلہ دبئی حکومت کے نظم ونسق کو اسمارٹ انداز میں اور بغیر کاغذ چلانے کے منصوبے کا حصہ بنا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کراچی: جہیز کی رقم میں کرپشن، سابق سیکریٹری سندھ ورکز ویلفیئر بورڈ کو 10 سال قید کی سزا

اپنا تبصرہ بھیجیں