یمن کے اسکول پرنسپل نے طلبہ کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا

طلبہ

پرنسپل نے شور اور ہنگامہ پر طلبہ کو بطورسزانیچے پھینکا،ضلعی تعلیم وتربیت انتظامیہ اعلیٰ حکام سے کارروائی کامطالبہ

صنعاء: یمن میں ایک ناقابل یقین منظر میں اسکول کے پرنسپل نے طلبہ کی سرزنش کے لیے پرتشدد بلکہ نہایت عجیب طریقہ اپنایا۔یمنی میڈیا کے مطابق الضالع صوبے کے شہر قعطبہ میں ایک اسکول کے پرنسپل نے شور اور ہنگامہ کرنے والے طلبہ کو دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے بعض تصاویر جاری کی ہیں جن میں السعید ایجوکیشن کمپلیکس کا پرنسپل عمارت کی دوسری منزل سے طلبہ کو نیچے صحن میں پھینکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

تاہم طلبہ کی خوش قسمتی نے انہیں بچا لیا اور صحن میں لگے ہوئے شیڈ نے طلبہ کو پہنچنے والے نقصان کو بڑی حد تک کم کر دیا۔متعلقہ ضلع کی تعلیم و تربیت کی انتظامیہ نے اس وحشیانہ حرکت پر پرنسپل کو فوری طور پر تبدیل کرنے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

(Visited 6 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں