باکسر عامر خان نے 2 سال بعد رنگ میں اترنے کے لئے پریکٹس شروع کردی،21 اپریل کو کینیڈین باکسر کے مدمقابل ہوں گے

باکسر عامر خان

برطانوی کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکو کے مدمقابل ہوں گے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں اترنے کو تیار ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنے نئے ٹرینر کے ساتھ بھرپور پریکٹس کر شروع کر دی ہے ۔ برطانوی کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکو کے مد مقابل ہوں گے جس کیلئے انہوں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا۔عامر خان کے نئے امریکی کوچ جوئے گوسین انہیں

تربیت دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ امریکی ٹرینر ورجل ہنٹر سے تربیت لے رہے تھے جن کی ناساز طبیعت کے باعث باکسر عامر خان کو ٹرینر تبدیل کرنا پڑا۔ لیور پول کے ایکو آرینا میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا جہاں شائقین ان کی فائٹ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تحریک انصاف کا ہمایوں اختر کو این اے 131 سے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں